ویب ڈیسک: پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا میراپاکستان ٹیم کےساتھ کوچنگ کا بڑا ٹف آغاز رہا،اس میں کچھ شک نہیں ہے کہ یہ ایک چیلنج ہے مگر میں پھر بھی پرجوش ہوں،ہمیں اندازہ ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی مگر ہمیں بھی ڈسپلن کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کاکہ میراپاکستان ٹیم کےساتھ کوچنگ کا بڑا ٹف آغاز رہا، کچھ عرصے سے پاکستان کی ٹیم اچھا نہیں کھیل رہی ،اس میں کچھ شک نہیں ہے کہ یہ ایک چیلنج ہے مگر میں پھر بھی پرجوش ہوں، انگلینڈ ٹیم جس طرح کھیلتی ہےاس میں بعض اوقات وہ غلط بھی ثابت ہوتے ہیں۔
پاکستان کی کوچنگ کرنے کےفیصلے سے پہلے میں بہت محتاط تھا ،ہم سب کو مل بیٹھ کر بات چیت کرنا ہے اور معاملات آگے بڑھانے ہیں، کھلاڑیوں کے ساتھ ہماری بڑی اچھی گفتگو ہوتی ہے، یہ ٹیم گیم ہےاور ہمیں ٹیم کی حیثیت سے ہی چیزیں آگے بڑھانی ہیں،یہ بڑی اچھی بات ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کے لئے پاکستان آئی ہے۔
جیسن گلیسپی کا کہناتھاکہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کے لئے اچھا ہے،ہمارے پاس بڑے کوالٹی پلیئر ز ہیں،ہمیں ان پر یقین اور اعتماد کرنا ہے،پاکستان میں کرکٹ کو بہت اہم سمجھا جاتا ہےاور مجھے اس بات کا اندازہ ہورہا ہے،ہمیں اندازہ ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی مگر ہمیں بھی ڈسپلن کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔