ملک بھرمیں ربیع الثانی 1446ہجری کاچاند نظر آگیا

08:32 PM, 4 Oct, 2024

ویب ڈیسک: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھرمیں ربیع الثانی 1446ہجری کاچاند نظرآنےکا اعلان کردیا۔

چیئرمین مولاناعبدالخبیر کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  اسلام آباد میں ہوا جبکہ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہفتہ پانچ اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی۔

مزیدخبریں