شہر اقتدار میں کونسے کونسے رستے بند،، کونسے کھلے؟ مکمل تفصیلات آگئی

08:57 PM, 4 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کو لئے اسلام کے خارجی و داخلی راستوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا ہے، اہم شاہراہوں کے بند ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی سستی روی کا شکار ہے، اسلام آباد میں کون سی سٹرک بند ہے اور کون سی کھلی؟ اس حوالے سےٹریفک پولیس نے تفصیلات جاری کردیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق فیض آباد ، مری روڈ ،فیض الاسلام ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے ،اسٹیڈیم روڈ ،  ڈبل روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے،سکتھ روڈ چوک ، چاندنی چوک  اور سی بلاک چوک،کھنہ پل ، ساہی چوک، ناز سنیما  ،  کوہاٹی بازار موڑ اور لیاقت باغ ،ڈی اے وی کالج چوک ، مریر چوک ، ایم ایچ چوک ، حیدر روڈ بھی ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے ۔

 ٹریفک پولیس کے مطابق کچہری چوک اور کچہری سے کورال پرانا ایئرپورٹ روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھلا ہے ،ساون پل ٹریفک کے لیے کھلا ہے،سنگل لائن ٹریفک ان اور آئوٹ کو سکے گی ۔

ٹی چوک روات ، مارگلہ ٹرن پیرودھائی ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند ہے،خیابان  ، شاہ نجف، کیریج فیکٹری،26 نمبر چونگی،  ناکہ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہےاس کے علاوہ چیئرنگ کراس  اور دھما سیداں بھی ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

خواجہ کارپوریشن ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھلا ہوا ہے،چک بیلی موڑ راوت  مندرہ مور، مسا کسوال، جی ٹی روڈ گجر خان ،دولتالہ موڑ، جی ٹی روڈ چکوال،کورال چوک ٹریفک کو بند کیا گیا ہے۔

 ٹریفک پولیس  کا کہناتھا کہ حالات کے پیش نظر کسی مومنٹ کے دوران اسے کھولا جا سکتا ہے، سی ٹی او بینش فاطمہ کا کہناتھا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں،سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ایمرجنسی پورٹل 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں،کارکنوں پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، کارکنان رستے سے کنٹینرز بھی ہٹارہے ہیں۔


مزیدخبریں