(ویب ڈیسک ) تمام صوبائی محکموں کو رول 17 کی پالیسیز مکمل طور ختم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
پنجاب حکومت نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی ملازمتوں سے متعلق رول 17 اے ختم کرنے سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دیں ۔پنجاب گورنمنٹ سول سرونٹس اپوئنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز 1974 میں ترمیم کردی۔
پنجاب حکومت نے رول 17 اے ختم کردیا، رول 17 اے کے تحت سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو نوکری دی جاتی تھی۔ رول 17 اے کے تحت سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں بیوی یا بچوں میں سے کسی ایک کو نوکری دی جاتی تھی۔