راولپنڈی(پبلک نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید سے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ملاقات ہوئی ہے.
آئی ایس پی آر کے مطابق اہم ملاقات میں آرمی چیف اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا مقبوضہ کشمیر ، ایل او سی کی صورتحال اور یکطرفہ بھارتی اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے تاریخی اور بے لوث جدوجہد پر آرمی چیف نے سید علی گیلانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا.
آرمی چیف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دہانی کرائی کہ مسئلہ کشمیر سے وابستگی اور کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے. وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر آرمی چیف نے سردار عبدالقیوم نیازی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا. سردار عبدالقیوم نیازی نے آزاد کشمیر کی سلامتی اور ترقی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا.