’سدھارتھ شکلا اور شہناز گل شادی کی تیاریاں کر رہے تھے‘

06:10 AM, 4 Sep, 2021

حسان عبداللہ

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سدھارتھ شکلا اور شہناز گل رواں سال دسمبر میں شادی کرنے والے تھے .، جسکے لیے انکی تیاریاں زور وشور سے جاری تھیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ شکلا اور انکی گرل فرینڈ نے رواں سال دسمبر میں شادی کرنے کی پلاننگ کر رکھی تھی اور انکی تیاریاں بھی جاری تھیں تاہم سدھارتھ کی اچانک موت کی وجہ سے یہ ارادہ مکمل نہ ہو سکا. واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا اور شہناز گل تب سے ساتھ تھے، جب وہ پہلی بار ’بگ باس-13‘ میں بطور کنٹسٹنٹ شامل ہوئے تھے۔ مداحوں نے ان کی جوڑی کو کافی پسند کیا تھا۔ یہ جوڑی سوشل میڈیا پر سڈناز کے نام سے ٹرینڈ میں بنی رہتی تھی۔

گزشتہ روز سدھارتھ کی اچانک موت سے جہاں سب سکتے میں آ گئے ہیں وہیں‌انکی گرل فرینڈ کا صدمے سے برا حال ہے، وہ سدھارتھ کی آخری رسومات میں شرکت کےلیے پہنچی تو کافی غم زدہ دکھائی دیں .

واضح رہے کہ بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے سپر سٹار، بالکا ودھو جیسے مشہور ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اور بھارتی کے چوٹی کے ریالٹی شو بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا پراسرارطور پر اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے ہیں جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق ان کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک کو قرار دیا جا رہا ہے، ان کو فوری طور پر جوہو کے نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

سدھارتھ شکلا اپنے خاندان سے الگ فلیٹ میں رہتے تھے، وہ بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے جانے مانے اداکار تھے مگر ان کی شہرت کو چار چاند اس وقت لگے جب وہ بگ باس 13 میں شریک ہوئے اور انہوں نے اپنے دبنگ انداز سے ٹی وی شائقین کے دل جیت لئے اور اس شو کے فاتح قرار پائے، سدھارتھ شکلا کی عمر صرف چالیس برس تھی اور ان کی اچانک موت پر بہت حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے

مزیدخبریں