لاہور(پبلک نیوز) ہوائی سفر کر نے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر ، ملک میں ہوائی سفر اب ٹرین اور بس کے سفر سے بھی سستا ہوگا.
تفصیلات کے مطابق نجی ائیر لائن ائیربلیو نے ملکی تاریخ کا کم ترین کرایہ متعارف کروا دیا۔ائیربلیو نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں حیران کن کمی کردی۔ نجی ائیر لائن نے لاہور سے کراچی کا یک طرفہ کرایہ 4ہزار 847روپے مقرر کردیا جبکہ کراچی سے اسلام آباد یک طرفہ کرایہ 4ہزار 847 روپے مقرر کیا گیا ہے.
یہ سفر ملکی تاریخ کا سستا ترین سفر ہوگا، نجی ائیر لائن کے ذرائع کے مطابق نئے کرایہ ناموں پر آج سے عمل درآمد ہو گیا۔واضح رہے کہ یہ سفر ٹرین اور بس کے سفر سے بھی سستا ہے ، پاکستان ریلویز کی ویب سائٹ کے مطابق ٹرین کے سفر کا کرایہ سیٹ اور برتھ کیساتھ ہوائی سفر سے بھی مہنگا ہے۔