وزیراعظم کا بڑا اقدام؛ ہیلتھ کارڈ منصوبہ پاکستان سیٹیزن پورٹل سے منسلک

09:04 AM, 4 Sep, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌ صحت انصاف کارڈ کے نظام کی مزید بہتری کے لیے وزیراعظم کا بڑا اقدام، صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل پاکستان سیٹیزن پورٹل سے منسلک ہو گئے.

سیٹیزن پورٹل پر صحت انصاف کارڈ کے نام سے خصوصی کیٹگری آلاٹ کی گئی ہے . وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ہدایت نامہ جاری کر دیا. وزیراعظم آفس کے مطابق اسپتالوں میں علاج سے انکار،سہولیات کے فقدان،عملہ کے رویے سے متعلق براہ راست شکایات کی جا سکیں گی،علاج پرآئے اخراجات کی عدم معلومات،علاج میں تاخیر اورغلط اعلاج پر بھی شہری شکایت کر سکیں گے, صحت انصاف کارڈ کے پینل میں شامل اسپتالوں کے مسائل پر بھی شکایات درج کروائی جا سکیں گی.

شکایات کے فوری ازالے کے لیے اسٹیٹ لائف کے اعلی افسران کو خصوصی ڈیش بورڈ بھی آلاٹ کر دیا گیا ہے جبکہ چئیرمین اسٹیٹ لائف شہریوں کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں گے.

مزیدخبریں