پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،4 ستمبر 2021

10:13 AM, 4 Sep, 2021

حسان عبداللہ
کراچی میں بارش کے بعد پھر وہی پرانی کہانی،غریب آباد، رضویہ چورنگی، لیاقت آباد سمیت نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی نہ نکالا جاسکا،کرنٹ لگنے کے واقعات میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل،آج ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی موخر،نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب کا رات گئے مختلف مقامات کا دورہ، امدای سرگرمیوں کا جائزہ لیا ،کہا نکاسی آب کے لئے عملہ فیلڈ میں موجود ہے،ماضی کی نسبت صورتحال بہتر ہے،محکمہ موسمیات کی آج بھی بارش کی پیش گوئی پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مہلک وائرس نے مزید 79 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 114 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 980 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 21 فیصد ریکارڈ کی گئی کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب ،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند، تمام نجی و سرکاری ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے،، ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر این سی او سی کی وزیراعظم کو رپورٹ پیش، وزیراعظم نے 24اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دے دی افغان طالبان کے وفد کی دوحا میں پاکستانی سفارتخانے آمد، امارت اسلامی سیاسی شعبے کے نائب سربراہ مولوی شیر محمد عباس کی قیادت میں طالبان رہنماؤں کی پاکستانی سفیر سید احسن رضا سے ملاقات، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال، پاک افغان تعلقات اور دیگر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
مزیدخبریں