کورٹ میں رینجرز پراسیکیوٹر کی ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

10:30 AM, 4 Sep, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) کورٹ میں رینجرز پراسیکیوٹر کی ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار۔ عدالت نے ایس ایچ او کلفٹن اور بوٹ بیسن کو طلب کرلیا۔ عدالت نے کاررواٸی رینجرز پراسیکیوٹرز رانا خالد کی شکایت پر کی۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز پراسیکیوٹر نے ملزم سے موبائل فون چھین کر ویڈیو عدالت کو دکھاٸی۔ پراسیکیوٹر رانا خالد نے کہا کہ ملزم کورٹ روم کے باہر میری ویڈیو بنارہا تھا۔ میرے پوچھنے پر ملزم نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کی ویڈیو بنا رہا ہوں۔ لطیف پاشا ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جہانگیر میڈیا ہاٶسز پر حملے کے کیسز کا ملزم بھی ہے۔ ملزم عدالت کے باہر سیلفی بنا رہاتھا کوٸی جرم نہیں کیا۔ میں ملزم کی طرف سے حلفیہ یقین دھانی کراتا ہوں کہ دوبارہ ایسا نہیں ہوگا۔ ملزم کو معاف کر دیا جائے۔ عدالت نے ملزم پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔
مزیدخبریں