سمند پار پاکستانیوں کے کیسز ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا فیصلہ

12:30 PM, 4 Sep, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: بورڈ آف ریونیو پنجاب کا مثبت اقدام ، سمند پار پاکستانیوں کے کیسز ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا فیصلہ۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے تمام سٹاف کو سمندپارپاکستانیو ں کے جلد از جلد نمٹانے کی ہدایات جاری۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے جلد حل کیلئے سفارش کی گئی تھی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے سمندرپار پاکستانیوں کے کیسز جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کیں۔ سمندر پا ر پاکستانی ہمارا حصہ ہیں، تمام مسائل کے جلد حل کیلئے کوشاں ہیں۔ بابرحیات تارڑ کے مطابق سمندپار پاکستانیوں کے ریونیو سے متعلق تمام کیسز کا ترجیحی بنیادوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
مزیدخبریں