طالبان کا پنجشیر پر قبضہ کا دعویٰ، امراللہ صالح کی تردید
02:30 PM, 4 Sep, 2021
کابل (ویب ڈیسک) افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجشیر وادی پر رات سے قبضہ کر لیا گیا ہے۔ امارت اسلامی افغانستان کے آفیشل اردو ہینڈل سے اس بارے ایک ویڈیو ٹویٹ کی گئی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمعہ کے روز کابل کے شمال میں واقع افغانستان کے آخری صوبہ پنجشیر وادی پر قبضہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب مذاحمتی فورس نے اس دعویٰ کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ لڑائی جاری ہے۔ ">September 3, 2021 ایک طالبان کمانڈر نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل سے، ہم پورے افغانستان پر قابض ہیں۔ پریشانی کرنے والوں کو شکست ہو گئی ہے اور پنجشیر اب ہماری کمان میں ہے۔ کمانڈر کے بیان کے بعد پورے کابل میں جشن منانے والی گولیوں کی گونج گونج رہی تھی۔ طالبان ذرائع کہہ رہے تھے کہ امراللہ صالح افغانستان سے فرار ہو چکے ہیں تاہم انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا ہے کہ میں افغانستان میں موجود ہوں اور لڑائی جاری ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمت نہیں ہاری۔