مریم نواز کو ترجمانوں پر اعتماد نہیں: فیاض چوہان

04:00 PM, 4 Sep, 2021

احمد علی
لاہور ( پبلک نیوز) صوبائی وزیر و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ترجمان بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں۔ اصلی کنیزہ نے کسی اور کا غم و غصہ پی ٹی آئی پر نکال دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو کنیزہ پر اعتماد نہیں۔ 8سال سے اصلی کنیزہ آگے آنے کی کوشش کررہی ہیں۔ کبھی ہیلی پیڈ،کبھی ادویات تو کبھی کیا الزامات لگارہے ہیں۔ آڈٹ رپورٹ ہر سال ہر وزارت کی آتی ہے۔ یہ نہیں ہوتاکہ وزارت جوبھی کرے تو پوچھنے ولا کوئی نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ مریم صفدر کی ترجمان کواپوزیشن کاحصہ نہیں کہوں گا نہ ہی وہ شہبازشریف کی ترجمان ہیں۔ شہبازشریف نے آج پیشی پر کہا میراشوگر مل سے کوئی تعلق نہیں۔ نوازشریف نے بھی یہی بات کی تھی کہ ان پرالزامات بےبنیاد ہیں۔ نوازشریف سے پوچھاتو انہوں نے بچوں پر ملبہ ڈالا اور انہوں نے والد پر۔ 52لاکھ روپے کاذاتی ہیلی پیڈ سرکاری زمین پر بنا۔
مزیدخبریں