کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری

04:30 PM, 4 Sep, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہونے والی بارش کے مجموعی اعداد و شمار جاری کردئیے۔ سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 60 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد 28.5، ناظم اباد 11.4,نارتھ کراچی 11ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پی اے ایف بیس فیصل 6، سعدی ٹاون 5، بیس مسرور 3.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اورنگی ٹاؤن 2.8، جناح ٹرمینل پر2.4، یونیورسٹی روڈ پر 2.2، ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اولڈ ائیرپورٹ اور سرجانی میں 2، ڈی ایچ اے 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزیدخبریں