سکولوں میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

05:30 PM, 4 Sep, 2021

احمد علی
کراچی ( پبلک نیوز) وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی صدارت میں ڈاریکٹویٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن اینڈ رجسٹریشن برائے پرائیویٹ اسکولز و کالجز کا اعلیٰ سطح اجلاس، سیکریٹری اسکولز اکبر لغاری، سیکریٹری کالج خالد حیدر شاہ سمیت دیگر افسران شریک، محکمہ صحت کی تجویز پر پیر سے تمام اسکولز میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں اسکولز بند نہ ہو تو نویں سے بارہویں تک طالبات طُلبہ کی ویکسینیشن کرنا ہوگی۔ دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسینیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے۔ والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لئے جائیں گے۔ طے پایا کہ تمام والدین تنظیموں اور نجی اسکولز ایسوسی ایشن اعتماد میں لیا جائے گا۔ نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔ نجی اسکولز کی تعداد اور سہولیات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ تمام نجی اسکولز کا ڈیٹا بیس مکمل کرکے مکینزم بنایا جائے گا۔ فیصلہ ہوا کہ نجی اسکولز میں انپیکشن کے لئے ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ نجی اسکولز میں اساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کی جائیں گی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ حکومت کی مزدور کی مقررہ کردہ تنخواہ نجی اسکولز اساتذہ کو دینا ہوگی۔ مزید کہا کہ نجی اسکولز کو فیس جمع کرانے میں تاخیر پر بچوں کو اسکول سے نکالے نہیں دوں گا کیونکہ اس طرح بچے کی پڑہائی متاثر ہوتی ہے۔ بڑے ہوں یا چھوٹے نجی اسکولز والوں کو قانون کے مطابق دس فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہو گی۔ یہ بھی کہا کہ قانون کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں سندھی لازمی ہے جس پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ نجی اسکولز کے اساتذہ کی سندھی پڑھانے کی ٹریننگ لینگویج اتھارٹی دے گی۔ ہم چاہتے ہیں سندھی زبان سے ہم آہنگی پیدا کریں۔
مزیدخبریں