پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،5ستمبر 2021

07:10 PM, 4 Sep, 2021

احمد علی
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سیکڑوں ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ ملازمین کی برطرفی کے لیے پاکستان کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔ پاکستان کے سینئر سیاست دان اور سابق وفاقی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو نائن الیون کے بعد اڈے صرف اس لیے دینے کا فیصلہ کیا کہ بھارت تیار بیٹھا تھا۔ اگر بھارت نے امریکہ کو اڈے دے دیئے ہوتے تو آج پاکستان کی صورتحال بہت حد تک مختلف ہونا تھی۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق نے زمبابوے میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قرنطینہ کی مدت مکمل کر لی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی تجویز پر پیر سے تمام اسکولز میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ، وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں اسکولز بند نہ ہو تو نویں سے بارہویں تک طالبات طُلبہ کی ویکسینیشن کرنا ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ تفریحی مقام نتھیاگلی کی سنی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی سے جڑے گلیات کو بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
مزیدخبریں