امریکا کا تائیوان کیلئے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے آرمز پیکج کا اعلان

01:22 PM, 4 Sep, 2022

احمد علی
واشنگٹن: امریکا نے تائیوان کیلئے سب سے بڑے اسلحہ پیکج کا اعلان کردیا ہے۔ امریکا نے تائیوان میں اپنی اشتعال انگیز پالیسیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسے ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، امریکا کی جانب سے تائیوان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے آرمز پیکج کا اعلان کیا گیا ہے اور نئے اسلحہ پیکج کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ جو بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے تائیوان کے لیے سب بڑا اسلحہ پیکج ہے۔ رپورٹس کے مطابق تائیوان 60 ہرپون بلاک ٹو میزائل کی خریداری پر 355 ملین ڈالر خرچ کرے گا، اس سسٹم کے ذریعے سمندر کے راستے کسی بھی حملے کو ناکام بنایا جا سکے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلحہ پیکج میں 856 ملین ڈالر کے 100 سے زائد سائیڈونڈر میزائل بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ امریکا تائیوان کو چین کے خلاف استعمال کر رہا ہے اور تائیوان کے حوالے سے امریکا اور چین کے مابین کچھ عرصے سے سرد جنگ جاری ہے۔ گزشتہ مہینے امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے چین کے سخت انتباہ کے باوجود تائیوان کا دورہ کیا۔
مزیدخبریں