آئی ایم ایف سے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان پر اتفاق نہ ہو سکا، ذرائع وزارت خزانہ

09:12 PM, 4 Sep, 2023

احمد علی
اسلام آباد: ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان پر اتفاق نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق پلان میں بتایا گیا تھا بلوں میں ریلیف سے ساڑھے 6 ارب سے کم امپیکٹ آئے گا، آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے 15 ارب سے زائد کا امپیکٹ بتایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 15 ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنے کا پلان بھی پوچھ لیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ پلان شیئر کیا جانا جس کے باعث تاخیر ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیا پلان شیئر ہونے پر آئی ایم ایف حکام اور وزارت خزانہ دوبارہ بات کریں گے، بلوں میں ریلیف دینے کیلئے بجٹ سے آؤٹ نہ ہونے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی جائے گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بلوں کو چار ماہ میں وصول کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے درخواست کی، بلوں کو اقساط میں وصولی کا پلان آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ شیئر کیا جائے گا۔
مزیدخبریں