ویب ڈیسک: اچھرہ کے علاقے میں دوران ڈکیتی ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نے پولیس ٹیم کو ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ہدایات دی تھیں، پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم حمزہ مشتاق کو گرفتار کیا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار شدہ ملزم مختلف تھانوں کے 62 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے جو اس کے ماضی کی مجرمانہ سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
پولیس نے ملزم کے دیگر ممکنہ شریک کاروں کے بارے میں بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی کے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔