پاسپورٹ بنانے والوں کیلئےبڑی خوشخبری

11:40 AM, 4 Sep, 2024

ویب ڈیسک: لاہور میں قائم 4   ریجنل پاسپورٹ دفاتر کے لئے صوبائی دارالحکومت کو چار حصوں میں تقسیم کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور زون خالد عباس  کا کہنا ہے کہ تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر کے ساتھ علاقے عوام کی بہترین سہولت کے لئے بنائے گئے ہیں،تمام پاسپورٹ دفاتر میں عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ پاسپورٹ دفاتر سے  پولیس کی مدد سے ایجنٹ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے عوام کی خدمت میں کھلا ہے۔

ڈائریکٹر خالد عباس  نے کہا کہ لاہور میں 4 دفاتر کے ساتھ علاقے منسلک کردیئے گئے ہیں۔کسی قسم کی شکایت کی صورت میں ہمارے دروازے کھلے ہیں،کرپشن سے کسی بھی طرح چشم پوشی نہیں ہوگی۔گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس میں  دوسری اور تیسری شفٹ میں پنجاب بھر کے لوگ پاسپورٹ رینیو کروانے کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈائریکٹرپاسپورٹ کا کہنا ہے کہ لاہور کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کا مقصد رش کو کم کرنا ہے۔ شادمان چوک سے دفتر  منتقل  کر کے شالیمار   پاسپورٹ آفس قائم کردیا گیا۔شالیمار پاسپورٹ آفس اسسٹنٹ کمشنر شالیمار جی ٹی روڈ کے سامنے قائم کردیا گیاہے۔ پاسپورٹ آفس شادمان کے بہت سے علاقے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس سے منسلک کردیئے گئے۔

مزیدخبریں