ٹیسلا کو مل گئی ٹکر کی گاڑی۔۔۔ حیرت انگیز خصوصیات شامل

11:41 AM, 4 Sep, 2024

ویب ڈیسک: (علی زیدی) ایلون مسک کی ٹیسلا کو مل گئی ٹکر کی گاڑی۔۔۔ ہنڈائی نے الیکٹرک گاڑی کا نیا ماڈل 2025 آئیونک متعارف کرادیا۔ زیادہ بڑی بیٹریز اور ہر چارجنگ اسٹیشن پر چارج ہوسکے گی۔

ہنڈائی کی نئی آئیونک 2025 امریکا بھر میں موجود 17 ہزار چارجنگ اسٹیشنز پر کسی بھی جگہ چارج کی جاسکے گی۔ یادرہے ٹیسلا کے علاوہ ہر الیکٹرک گاڑی کو اڈاپٹر کے بغیر چارج نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ ان گاڑیوں  کے چارجنگ پورٹ نارتھ امریکن چارجنگ اسٹینڈرڈز یا NACS کے مطابق نہیں۔

تاہم ہنڈائی کی آئیونک 5کو چارجنگ اسٹیشنز پر کسی اڈاپٹر کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے مالکان کو ایک ڈونگل فراہم کیا جائے گا۔ کمبائن چارجنگ سسٹم یا CCS کی مدد سے وہ کسی بھی چارجنگ اسٹیشن سے گاڑی چارج کرسکیں گے۔

بڑی اور طاقتور بیٹریز کی بدولت ہنڈائی کی آئیونک 5 اب ایک ہی چارج میں 240 میل کا  فاصلہ طے کرسکے گی جبکہ لانگ رینج پلس یا RWD ایک چارج میں 310 میل کا فاصلہ طے کرسکے گی۔

ہنڈائی کی آئیونک 5میں فورڈ مستانگ MACH-E Rally کی طرز پر آف روڈ  XRT  پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔

ہنڈائی کی آئیونک 5  پر امریکا میں شائقین کے لئے 3750 ڈالر کا فیڈرل ٹیکس عائد کی گیا ہے۔

مزیدخبریں