اسنیپ چیٹ میں بڑی تبدیلی,صارفین کیلئے اہم خبرآگئی

12:55 PM, 4 Sep, 2024

ویب ڈیسک: اسنیپ چیٹ میں بڑی تبدیلی،سی ای او  Evan Spiegel کا کہنا ہے کہ  Snapchat جلد ہی چیٹ تھریڈز کے ساتھ   اشتہارات پوسٹ کرنا شروع کرے گا۔

 رپورٹ کے مطابق مختلف عالمی برانڈز کی جانب سے یہ "سپانسرڈ سنیپس" Snapchat کے مرکزی چیٹ ٹیب میں بغیر پڑھے ہوئے پیغامات کے طور پر ظاہر ہوں گے ۔

یہ پہلا موقع ہے جب Snap اپنی ایپ کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے حصے میں اشتہارات دکھائے گا۔

Sponsored Snaps "بغیر پش نوٹیفکیشن کے ظاہر ہوں گے، اور پیغام کو کھولنا  صارفین کی اپنی مرضی ہے۔"

یہ واضح نہیں ہے کہ اسپانسرڈ اسنیپ کو کھولے بغیر اس سے چھٹکارا حاصل کرنا کتنا آسان ہوگا، یا اگر ایسا کرنا ممکن بھی ہوگا یانہیں۔ ( اسنیپ چیٹ نے اسپیگل کے میمو سے آگے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔)

 یادرہےعالمی سطح پر 850 ملین سے زیادہ ماہانہ صارفین تک  رسائی  کے باوجود، Snap  چیٹ کی کمائی ذریعہ یعنی اشتہارات اب بھی اپنے مدمقابل یعنی  میٹا سمیت اپنے  دیگر سوشل میڈیا سائٹس کے مقابلے میں اب بھی  کم ہیں ۔ سنیپ بھی اب بھی منافع بخش نہیں ہے۔

 اسلئے Snap مشتہرین کو اپنے Map ٹیب میں جگہوں کی تشہیر کے لیے ادائیگی کرنے کی اجازت بھی دینا شروع کر دے گا، جہاں Snapchat کے صارفین اپنے دوستوں کے ٹھکانے دیکھ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں