روسی میزائل حملے، یوکرائن کے اہم ترین وزرا نے استعفا دیدیا

01:04 PM, 4 Sep, 2024

 ویب ڈیسک : یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے  اپنے عہدے سے استعفا دیدیا۔ ہاتھ سے لکھا ہوا استعفا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

 رپورٹ کےمطابق روسی میزائلوں کی  گذشتہ رات حملے میں بڑی ہلاکتوں کے بعد یوکرائنی کابینہ میں بڑا ردوبدل متوقع ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق کابینہ کے 50 فیصد سے زائد وزراء کو عملے سمیت تبدیل کیا جائے گا۔

 اس متوقع تقرر وتبادلے کے پیش نظر دیمیٹرو کولیبا نے اپنے عہدے سے استعفا دیدیا ہے۔

مستعفی ہونے والوں میں اسٹریٹجک انڈسٹریز کے وزیر اولیکسینڈر کامیشین بھی شامل ہیں۔

یادرہے   یوکرین کے شہر پولٹاوا پر  گذشتہ روز روسی میزائل حملے میں کم از کم 51 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈھائی سالہ جنگ میں ہونے والا ایک مہلک ترین حملہ تھا۔ جس کی امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی شدید مذمت کی ہے۔

زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر انگریزی میں لکھا، " یوکرین کو اب ایر ڈیفینس سسٹمز اور میزائلوں کی ضرورت ہے۔ اسے بعد میں نہیں اب روسی دہشت گردی سے بچانے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے حملوں کی ضرورت ہے۔ تاخیرکے ہر دن کا بد قسمتی سے مطلب مزید جانوں کا زیاں ہے۔

مزیدخبریں