اسلام آباد ہائی کورٹ کا علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

02:45 PM, 4 Sep, 2024

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ضمانت منظور کی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی وزیر کو 25 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق ایم این اے علی وزیر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزیدخبریں