ویب ڈیسک: سونے خریدنے کی خواہشمند خواتین کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔ جہاں مسلسل دوسرے دن سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسویسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ سونا 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 22 ہزار 994 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2481 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔