گاڑی بچانے والے ایکسکویٹر آپریٹر کی وزیر اعظم سے ملاقات، بہادری پر 25 لاکھ  کا انعام

04:01 PM, 4 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) بلوچستان میں سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی بچانے والے ایکسکویٹر آپریٹر محب اللہ کو وزیراعظم شہبازشریف نے  25 لاکھ روپے کے انعام سے نواز دیا۔

وزیرِ اعظم  نے محب اللہ کی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اپنی جان کی پراوہ نہ کرنے کے جذبے کی پزیرائی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے،آپکے انسانیت سے محبت کے جذبے کی دل سے قدر کرتا ہوں، آپ قوم کے ہیروہ ہیں، آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ  ایسے مشکل حالات میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانوں کو بچانا بہادری کا کام ہے، آپ نے مصیبت میں گھرے لوگوں کو بچا کر قومی فریضہ ادا کیا۔

محب اللہ کی بہادری کے اعتراف میں وزیرِ اعظم نے حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 25 لاکھ روپے کے انعام سے بھی نوازا۔

وزیرِ اعظم نے محب اللہ کے بچوں کیلئے یونیورسٹی تک کی تعلیم مفت اور انکے خاندان کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔

محب اللہ نے وزیر اعظم سے گفتگو میں کہا کہ  میرے لئے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں ملک کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کر رہا ہوں، کبھی سوچا نہ تھا کہ میری ملک کے وزیرِ اعظم نے ملاقات ہو گی۔

محب اللہ نے بتایا کہ  لوگوں کی جانیں بچاتے وقت قطعاً نہیں سوچا تھا کہ یہ بات پورے ملک میں مشہور ہو جائے گی، وزیرِ اعظم اور حکومت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس اقدام کی پزیرائی کی اور میرے لئے اپنا قیمتی وقت نکالا، وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر وزیرِ اعظم کی جانب سے اتنی عزت ملنے پر دل سے مشکور ہوں۔

مزیدخبریں