ویب ڈیسک: 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی،بشری بی بی کی بریت کی درخواست پر کل فیصلہ سنایا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق بشری بی بی کی ریفرنس سے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہوگئے،عدالت نے درخواست پر فیصلہ کل تک محفوظ کرلیا،نیب چیئرمین کے خلاف وکلاء صفائی کی توہین عدالت کی درخواست عدالت نے غیر موثر قرار دے دی،190 ملین پاونڈ ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی آفیسر پر جرح نہیں ہوسکی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل چوہدری ظہیر عباس کی غیر حاضری کے باعث جرح نہ ہوسکی،5 ستمبر کی سماعت میں نیب کے آخری گواہ پر جرح ہوگی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا،بشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے درخواست بریت پر دلائل دئیے،نیب کے پراسیکیٹور جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز نے بریت درخواست کی مخالفت میں دلائل دئیے۔