پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ موخر کردیا گیا

05:10 PM, 4 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) پارلیمانی ذرائع کے مطابق   پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق   اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے  ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں منظوری کےلیے پیش کیے جانے والے بعض بلز کو حتمی شکل نہ دئیے جانے پر مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ  ایوان صدر کو بھی کل اجلاس نہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ   مشترکہ اجلاس سے متعلق ایڈوائس وزیراعظم نے بھجوائی تھی ۔

ذرائع کے مطابق  اب مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا ۔

مزیدخبریں