امریکا نے سربراہ حماس یحیٰ سنوار ، شہید اسماعیل ہنیہ سمیت 6 رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی

06:32 PM, 4 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) امریکا  کی جانب سے   حماس کے سربراہ یحیٰ سنوار ، شہید اسماعیل ہنیہ سمیت 6 رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے حماس کے متوفی رہنما اسماعیل ہنیہ ،محمد دائف، مروان عیسیٰ سمیت 6 مرکزی رہنماؤں پر فرد جرم عائد  کردی  ہے۔

فہرست میں حماس کے موجودہ سربراہ یحییٰ سنوار، قطر میں مقیم حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ خالد مشعال اور لبنان میں مقیم حماس کے مرکزی رہنما علی براکہ بھی شامل ہیں۔

امریکا کے اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے رہنماؤں نے ایران اور حزب اللہ کی حمایت سے اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔   

مزیدخبریں