(ویب ڈیسک ) پوپ فرانسس تاریخی دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے، انڈونیشیا کے صدر نے پوپ فرانسس کا استقبال کیا۔
دنیا کے 1.3 بلین کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسس کا جکارتہ پہنچنے پر روایتی خیر مقدم کیا گیا، وہ انڈونیشیا میں تین روز قیام کریں گے جس کے بعد وہ پاپوا نیوگنی، مشرقی تیمور اور سنگاپور جائیں گے۔
پاپ نے کسی خاص واقعے کا ذکر کیے بغیر انتہا پسندی اور عدم برداشت کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
بین المذاہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پوپ فرانسس جمعرات کے روز جکارتہ کی مشہور استقلال مسجد میں ایک اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں انڈونیشیا میں سرکاری طور پر تسلیم شدہ چھ مذاہب، اسلام، بدھ مت، کنفیوشس ازم، ہندومت، کیتھولک اور پروٹسٹنٹ ازم کے مندوبین شرکت کریں گے۔