اداکارہ ریا چکرورتی کب شادی کررہی ہیں؟ انوکھا بیان سامنے آگیا

09:32 PM, 4 Sep, 2024

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریا چکرورتی نے اپنی شادی کے پلان سے پردہ اٹھا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریا چکرورتی نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ میں اب تک اس کے لئے تیار نہیں ہوں اور مجھے 40 سال کی عمر میں شادی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

’سب سے پہلے تو شادی کے لئے کوئی عمر نہیں ہوتی اور دوسری بات میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ’کرنی ہی کیوں ہے‘۔ شادی کرنا کیوں ضروری ہے اور یہ دباؤ صرف خواتین پر ہی کیوں ہوتا ہے؟ میری متعدد سہیلیوں نے 40 کی عمر میں شادی کی اور ان کے بچے ہوئے۔‘

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ کیریئر میں مزید آگے جانا چاہتی ہیں اور فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے،’میری ایسی بہت سی سہیلیاں ہیں جنہوں نے 20 اور 30 سال کی عمر میں گھر بسا لیے، لیکن جب میں نے مشاہدہ کیا تو معلوم ہوا کہ جب کی شادی 30 یا 40 سال کی عمر میں ہوئی وہ بالکل ٹھیک ہیں۔‘

ریا چکرورتی نے کہا کہ میں اس وقت 32 سال کی ہوں لیکن اب تک خود کو شادی کے لئے تیار نہیں سمجھتی کیونکہ مجھے ابھی کیریئر میں بہت کچھ کرنا ہے۔

مزیدخبریں