پی ڈی ایم میں دراڑ ٗ سینیٹ میں الگ بنچوں کا مطالبہ

06:18 AM, 5 Apr, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور حکومت مخالف سیاسی اتحاد میں دوریاں اب اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ اپوزیشن واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم نظر آرہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینٹ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ایک دوسرے سے اختلافات کا کھل کر اظہار کر دیا ہے۔ سینٹ اجلاس کے موقع پر پیپلز پارٹی اور اتحادی سینیٹرز کے اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کو نہیں بلایا گیا جبکہ مسلم لیگ(ن) اور ہم خیال جماعتوں کا اجلاس الگ ہوا ۔مسلم لیگ(ن) کی طرف سے سینیٹ میں الگ بینچوں کا مطالبہ بھی کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کے ناکام ہونے والے امیدوار اعظم نذیر تارڑ نے باضابطہ مطالبہ بھی کر دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں