الیکشن کمیشن سے فردوس عاشق اعوان کو ریلیف مل گیا
07:09 AM, 5 Apr, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس خارج کر دیا ٗ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈسکہ الیکشن کے دوران انتخابی حلقے کے باہر پریس کانفرنس کی تھی ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف کیس خارج کر دیا ہے ٗ این اے 75ڈسکہ میں فردوس عاشق اعوان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس دائر کیا گیا تھا ۔دوران سماعت ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ کیا فردوس عاشق اعوان حلقہ میں گئی تھیں؟ جونیئر وکلاء کو موقع ملے تو کیس پڑھ کر آیا کریں، واپس جا کر اپنی موکل کو بتانا کہ کیس جیت آیا ہوں،درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے حلقہ کے باہر پریس کانفرنس کی تھی، سینئر وکیل موجود نہیں، کمیشن مزید وقت دے۔