سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہو گا؟

07:32 AM, 5 Apr, 2021

حسان عبداللہ

ریاض(پبلک نیوز) ماہر فلکیات ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کی شروعات 13 اپریل کو ہو گی۔

ابراہیم الجروان نے کہا ماہ صیام 30 روزوں پر مشتمل ہو گا اور عید الفطر 13 مئی کو ہو گی۔ سعودی ماہر فلکیات نے کہا دنیا کے زیادہ تر ممالک میں رمضان کا چاند 12 اپریل کو غروب آفتاب کے بعد نظر آئے گا۔

 12 اپریل کو سعودی عرب سمیت انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، ایران، سلطنت عمان، امارات، اردن، شام، لیبیا، الجزائر، مراکش اور موریتانیا کے علاوہ براعظم افریقا میں چاند دیکھا جاسکے گا۔ غروب آفتاب کے بعد رمضان المبارک کا چاند 21 منٹ موجود رہے گا۔

مزیدخبریں