بیوی نے شوہر کو پہنچاننے سے انکار کر دیا

07:46 AM, 5 Apr, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں بیوی نے شوہر کو پہنچاننے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج طارق سلیم شیخ نے شوہر احتشام قمر کی درخواست پر سماعت کی۔ کوٹ مومن کے احتشام قمر نے بیوی کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا جس پر اسکی بیوی ریحانہ نے عدالت میں کہا مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، والدین کیساتھ جاناچاہتی ہوں، احتشام نے دھوکےسے شادی کی اس کیساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ بعدازں عدالت نے لڑکی کے بیان پر والدین کیساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

درخواستگزار نے کہا کہ ریحانہ سے تین ماہ قبل پسند کی شادی کی، میری بیوی والدین سے ملاقات کے لیے گئی تو واپس نہ آئی، سسرال والوں سے بیوی کو واپس بھیجنے کا کہا تو کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

درخواستگزار نے کیس کی سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ سسرالیوں نے میری بیوی کو اغواء کر رکھا ہے، عدالت بیوی کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔

مزیدخبریں