’’ اس سال بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا‘‘
08:42 AM, 5 Apr, 2021
کراچی ( پبلک نیوز ) صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے کراچی اور حیدرآباد میں مریضوں کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ٗپرائیویٹ اسکول حکومت سندھ کی مجبوری کو سمجھیں گے ٗحکومت سمیت کوئی نہیں چاہتا ہے کہ تعلیمی نقصان ہو ٗیہ بات واضح ہے کہ اس سال بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا، صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے این سی اوسی کوانٹرپراونشل ٹرانسپورٹ کی بندش کی درخواست کی ٗروزانہ ہزاروں کی تعدادمیں لوگ سندھ میں آتے ہیں اورجاتےہیں ٗوائرس اسی طرح ٹرانسمٹ ہوتا ہے ٗصوبے میں شرح 2.5ہے کراچی میں یہ شرع 5فیصد ہے ٗصوبائی حکومت نے وفاق سے کہا ہے مدد کوابھی تک مدد نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی میں اس کی کچھ لوگوں نے مخالفت کی تھی پر اکثریت نے حمایت کی تھی ٗکووڈ ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوتے ہیں ٗوہاں پر یہ فیصلہ ہواتھا ٗآٹھویں تک کافیصلہ نہیں ہواتھا ٗاسٹیئرنگ کمیٹی کی اکثریت نے مختلف راہے دی ٗحکومت سے تجاویزشیئرکی جس میں یہ فیصلہ ہوا ۔ سعید غنی نے کہا کہ کل ہم نے نوٹیفکیشن جاری کیا ٗ آٹھویں جماعت تک کے بچوں کی فزیکل حاضری کوختم کیا ٗدوہفتے کی بندش سے تعلیم کاعمل متاثرہوگا پرہم اس کوضروری سمجھتے ہیں ٗکچھ چینلزنے ایسی خبریں چلی جن کی وضاحت ضروری ہے ٗاسکولوں کے اوقات کارہم نے طے نہیں کئے ٗکل کے نوٹیفکیشن کے بعد پرائیوٹ اسکولزنے اس کی مخالفت کی ہے۔