کورونا کے بڑھتے وار، لاہور اور ملتان کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

12:19 PM, 5 Apr, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) کورونا کے بڑھتے وار لاہور کے 9 اور ملتان کےمزید 2علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ۔ زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ کہ لاہور میں کیولری گراؤنڈ، پنجاب ایمپلائی ہاؤسنگ سوسائٹی، ماڈل ٹاؤن ایف اور ای بلاک میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ داتا گنج بخش ٹاؤن میں راج گڑھ، چوہان روڈ، شادمان کالونی نمبر1، اسلام پورہ اور شاہ جمال اچھرہ کو بند کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ ملتان کی پیر کالونی اور اشرف کالونی میں بھی کیسز کی بڑھتی شرح کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر (نجی اور سرکاری) بند رہیں گے۔ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔

ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔ ملک شاپس، چکن اور گوشت/ مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔ گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔

سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔ متاثر ہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں