لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے انھوں نے ایک بار پھر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرا لیا ہے۔
ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم کی طبیعت ناساز ہے۔ وہ گلے درد میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹروں نے ان کو دوبارہ کورونا ٹیسٹ کی تجویز دی تھی۔ کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے اب رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔
پارٹی کے اہم اور متحرک رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے مریم نواز طبیعت ناساز ہونے باعث سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہیں۔ علاج چل رہا ہے اور صحتیابی کے بعد وہ دوبارہ سیاسی طور پر فعال ہوں گی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل مریم نواز کی خرابی صحت سے متعلق خاندانی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع نے بتایا تھا کہ مریم نواز کا بخار اترا ہے اور گلے کے درد میں بھی افاقہ ہوا ہے لیکن آج پھر ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔