سرگودھا (پبلک نیوز) چھوٹا تھانیدار رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے تھانہ بھیرہ میں ریڈ کر کے اے ایس آئی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اے ایس آئی سبحان انجم سے 15ہزار روپے رشوت کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں رشوت کی رقم برآمد کی۔ تھانیدار نے ملزمان کو چالان کرنے کے لیے رشوت مانگی تھی۔