پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیے یہ 5 غذائیں کھائیں
03:52 AM, 5 Apr, 2022
لاہور: (ویب ڈیسک) پیٹ کی چربی اور بڑھتا ہوا وزن موجودہ دور کا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ اگر اس سے چھٹکارا پانے کے لئے جم جانے کا وقت نہ ہو تو کچھ غذائیں کھا کر آپ مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق آج کی مصروف زندگی میں ہر کوئی فٹ رہنا چاہتا ہے۔ لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے ورزش کرنے کا وقت نہیں ملتا۔ ایسے میں ہر کوئی اس بات کی فکر میں ہے کہ کیسے فٹ رہیں اور وزن کم کیا جائے۔ ہم آپ کے لیے اس مسئلے کا حل لے کر آئے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ کچھ چیزیں کھا کر آپ اپنے پیٹ کی چربی کو کم کرسکتے ہیں. بادام کیا آپ جانتے ہیں کہ بادام میں سب سے زیادہ غذائی اجزا اور وٹامنز ہوتے ہیں۔ اگر آپ 5 سے 6 بادام کھائیں تو آپ کی بھوک ختم ہو سکتی ہے اور آپ کافی توانائی حاصل کر سکتے ہیں. سیب کہا جاتا ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے ڈاکٹر سے دوری برقرار رہتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ وزن کم کرنے میں بھی بہت کارآمد ہے۔ ایک سیب میں تقریباً 4 سے 5 گرام فائبر ہوتا ہے، جو آپ کو طویل وقت تک بھوک کے احساس سے دور رکھتا ہے۔ دارچینی اپنے کھانے یا چائے میں چینی کی بجائے دارچینی ڈالیں اور دیکھیں کہ یہ کیسے کام کرتی ہے۔ اس سے آپ کے انسولین کی مقدار قابو میں رہے گی اور آپ کا موٹاپا بھی کم ہو جائے گا۔ انڈے کی سفیدی اگر آپ صرف انڈے کی سفیدی کھاتے ہیں تو آپ کا وزن بہت کم ہو سکتا ہے۔ اس میں پروٹین ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگتی۔ شاید اسی لیے ناشتے میں انڈے کھائے جاتے ہیں۔ کوئنو آپ چاول کے بجائے کوئنو کھا سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے آپ کے جسم میں نشاستہ نہیں جائے گا اور آپ کا موٹاپا کم ہو جائے گا۔ اس کے استعمال سے آپ طاقت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔