حکومت نے 3 سالوں میں صرف 5 ارب ڈالر قرض لیا

04:05 AM, 5 Apr, 2022

احمد علی
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے گذشتہ 3 سالوں میں صرف پانچ ارب ڈالر کا قرض لیا تھا۔ ایک نجی ٹیلی وژن پر تحریک انصاف حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اپنا بے لاگ تجزیہ پیش کرتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ گذشتہ 3 سال میں پی ٹی آئی نے چھیالیس بلین ڈالر کا قرض لیا ہے، جس میں سے ستائیس بلین ڈالر کی واپسی کی ہے۔ عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ ستائیس بلین ڈالر قرض واپسی کے بعد باقی 19 ارب ڈالر رہ گئے۔ پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے چھ ارب سود کی ادائیگی کی، تو باقی ساڑھے 12 ارب ڈالر رہ گئے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1511016233663348736?s=20&t=1tKyN6uLq8KeaZpzrG_CYw ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کی جانب سے ساڑھے بارہ ارب ڈالرز میں سے ساڑھے سات ارب ڈالر کے ریزرو بنائے گئے، جس کے بعد باقی پانچ ارب ڈالر رقم بچتی ہے، اس کا مطلب ہے کے عمران خان حکومت نے 3 سالوں میں محض پانچ ارب ڈالر نیٹ قرضہ لیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پروگرام کا ویڈیو کلپ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ " قرض سے متعلق حقائق"۔
مزیدخبریں