تین مہینے میں الیکشن نہیں، جیل جانے کی تیاری کریں

12:45 PM, 5 Apr, 2022

احمد علی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب آپ ملک میں الیکشن نہیں فساد افراتفری اور انارکی چاہتے ہیں، عمران صاحب آئین توڑنے والوں کو الیکشن میں لڑنے کی اجازت نہیں ہوتی،تین مہینے میں الیکشن نہیں، جیل جانے کی تیاری کریں. مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک سے غیر قانونی فنڈنگ لے کر ملکی معاشی سلامتی کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا، بیرونِ ملک سے غیر قانونی فنڈنگ لےآئین کو توڑا، اتحادیوں نے اور آپ کے لوگوں نے آپ کو آپ کی کرتوتوں کی وجہ سے چھوڑا ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر آئینی ، آئین شکن اور آئین پہ حملہ کرنے والے کی تقاریر پہ پاپندی لگائی جائے ، عمران خان کی انّا ، تکبر اور ضد نے بائیس کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے.
مزیدخبریں