آرمی چیف سے نیپال کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
03:37 PM, 5 Apr, 2022
راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے نیپال کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک نیپال دوطرفہ تعلقات بہتربنانےپر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مشترکہ مفادات کی بناپرنیپال کےساتھ تعلقات بڑھاناچاہتاہے، خطے میں امن کےلیے علاقائی ممالک کومل کرکام کرنےکی ضرورت ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ معززمہمان نےعلاقائی استحکام کےلیےپاکستان کی کوششوں کوسراہا۔