عامر لیاقت کے وزیر اعظم پر سنگین الزامات

04:53 PM, 5 Apr, 2022

احمد علی
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی غدار نہیں ہے،آپ نے مجھے اور اراکین قومی اسمبلی کو غدار قرار دیا جبکہ میں ووٹنگ میں شامل بھی نہیں تھا بلکہ ہسپتال میں ہونے کی وجہ سے لیٹ ہوگیا تھا۔ عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پہلے میں نے خلاف ووٹ نہیں دیا تھا لیکن اب دونگا۔کل تک تمہارے ساتھ تھا لیکن اب ان کے ساتھ ہوں جو غدار نہیں ہیں ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ' تم نے جنرل باجوہ کو ہٹانے کی کوشش کی'۔ ان کا کہنا تھا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ وزیر اعظم نے مجھے بلا کر کہا کہ میں جنرل باجوہ کو ہٹانے لگا ہوں،انہوں نے کہا اور بھی بہت کچھ پتہ ہے اگر بتا دیا تو قیامت آجائے گی۔ عامر لیاقت نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ دھمکی آمیز خط جعلی ہے،جعلی خط اسد صاحب سے لکھوایا گیا ہے اور اس میں شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں ۔انہوں نے وزیر اعظم پر الزام لگایا کہ وزیراعظم نے فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش کی۔
مزیدخبریں