عمران کیخلاف 121 مقدمات کا اخراج: عدالت کی اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

01:19 PM, 5 Apr, 2023

احمد علی
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف 121 مقدمات کے اخراج کیلئے درخواست میں مقدمات کی مصدقہ نقول فراہم کرنے سمیت دیگر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بنچ نے اعتراضی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ مقدمات کی مصدقہ نقول کی فراہمی بڑا مسئلہ نہیں ہے، عمران خان کے خلاف سیاسی دباؤ پر 121جھوٹے مقدمات درج کر دئیے گئے ہیں ، عمران خان پردہشت گردی اور قتل کے مقدمات سیاسی جدوجہد سے باز رہنے کیلئے درج کیے گئے ہیں ، آئین پاکستان ہر شہری کو سیاسی اور جمہوری جدوجہد کی آزادی دیتا ہے ۔ وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب میں بے بنیاد اور جھوٹے درج 13مقدمات کو فوری خارج کرنے کا حکم دے ۔ عدالت نے مصدقہ نقول کی فراہمی کیلئے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراض کو دور کرنے کے لئے مناسب وقت دیا جا رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے دفتری اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ہے ۔
مزیدخبریں