کراچی : کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 56 پیسے کا اضافے دیکھنے میں آیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں
ڈالر 287 روپے 85 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ:
ادھر اوپن مارکیٹ میں
ڈالر کی اونچی چھلانگ ، اوپن مارکیٹ میں
ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں
ڈالر کی قدر میں 4 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں
ڈالر 295 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔
دوسری جانب پاکستان
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں مثبت رجحان رہا،مارکیٹ29پوائنٹس کے اضافے سے 39ہزار717 پر بند ہوئی۔ دن بھرمجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،175کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 147کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔