راولپنڈی: جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ 1 اہلکارشہید ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں شن وارسک آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ سیکورٹی فورسز کا ایک جری جوان وطن کی راہ میں شہید ہوگیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن دہشتگردوں کی کمین گاہوں پر کیا گیا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسزنے کامیاب آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں8 دہ شتگرد واصلِ جہنم ہوئے، جہنم رسید ہونے والوں میں دہ شتگروں کا کمانڈر جان محمد عرف چراغ شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد وں کی کمین گاہوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، دھشتگرد معصوم افراد کے قتل و غارت اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کاروائیوں میں سرگرم تھے، دورانِ آپریشن دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپاہی حامد رسول 31 سال، نےجامِ شہادت نوش کیا جبکہ دو آفیسرز اور دو جوان شدید زخمی ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سپاہی حامد رسول دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ کلیئرنس کے دوران شہیدہوا،مادرِ وطن کے جانباز سپاہی دہ شتگردی کے ناسُور کو مٹانے کیلئےاپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے۔
جنوبی وزیر ستان :سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 8 دہشتگرد ہلاک،1 ہلکارشہید
10:49 PM, 5 Apr, 2023