متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کیساتھ سفارتی رابطےمنقطع کرنےکااعلان

09:19 AM, 5 Apr, 2024

ویب ڈیسک: غزہ میں 7 انسانی کارکنوں کی ہلاکت کا واقعہ پیش آنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی رابطے منقطع کردیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی سفیر محمد الخاجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن ہے۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات 2020 میں قائم ہوئے تھے۔

گزشتہ سال نومبر میں بھی تین ممالک چلی، کولمبیا اور بولیویا نے فلسطین پر حملوں کے خلاف احتجاجاً اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سفرا کو واپس بلا لیا تھا۔

سعودی ولی عہد اور اردن کے شاہ عبداللہ کا ٹیلی فون پر رابطہ

ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اردن کے شاہ عبداللہ  کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے وسطی غزہ میں دیرالبلاح اور نصیرات کیمپ پر حملے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی سے گرفتار کیے گئے 101 فلسطینی قیدی رہا کردیئے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 75 ہزارسے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں