دھمکی یا پیغام؟فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نےسوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کر دی

10:17 AM, 5 Apr, 2024

ویب ڈیسک: دھمکی یا پیغام، فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر شیر کی ویڈیو شیئر کر دی۔

تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہین آفریدی نے ویڈیو شیئر کر دی جو حالیہ دنوں میں شاہین کے متعلق چلنے والی خبروں کی عکاسی کرتی ہے۔

ویڈیو میں شیر کی آمد دکھائی گئی ہے جس پر انگریزی میں لکھا پیغام دیا گیا۔

کبھی بھی مجھے اُس پوزیشن میں نہ ڈالنا جہاں مجھے دکھانا پڑجائے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں،میرے صبر کا امتحان نہ لیں،کیوں کہ میں ایک مہربان اور پیار کرنے والا شخص ہو سکتا ہوں جس سے تم کبھی ملے ہو گے لیکن ایک بار اگر میں لمٹ کو پہنچ جاؤں تو آپ مجھے وہ کام کرتا دیکھیں گے جو کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا کہ میں کر سکوں گا۔

مزیدخبریں