دھمکی آمیز خطوط کا معاملہ،ججز کی سیکیورٹی سےمتعلق اہم فیصلےکرلیےگئے

10:55 AM, 5 Apr, 2024

دانش منیر

پبلک نیوز:(دانش منیر)لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کے  معاملے پر سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس, ججز کی سیکیورٹی  سےمتعلق اہم فیصلے کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ پنجاب میں ججز کوملنے والے خطوط سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی جی پنجاب فارنزک ،ڈی آئی جی سپیشل برانچ سمیت اعلی افسران نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے خطوط سے متعلق   سیکرٹری داخلہ کے روبرو رپورٹ پیش کی جبکہ  لاہور ہائیکورٹ سمیت ججز کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے زیر غور آئے،اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا کہ ججز کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ خطوط سے متعلق تمام پہولوں سے جلدازجلد تحقیقات مکمل کی جائیں۔

مزیدخبریں